سٹی 42:پشاور میں کوئلے کی کان گرنے کے نتیجے میں 3 مزدور دب گئے، ریسکیو اہلکاروں نے تینوں دبے افراد کی لاشوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔
واضح رہے کہ مائنز انسپکٹریٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 2021 سے 2025 تک صوبے میں کوئلہ کانوں کے 229 حادثات میں 383 کان کن جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
صرف رواں سال اب تک 60 سے زیادہ کان کن حادثات میں جان کھو چکے ہیں۔ گذشتہ ماہ کوئٹہ کے قریب سورینج میں ایک ہی حادثے میں 34 کان کن ہلاک ہوئے تھے