ابوبکر ارشد:لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن کی ابوبکر روڈ گزشتہ 4 سال سے خستہ حالی کا شکار ہے، سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
سڑک کی خراب حالت کے باعث گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی آمدورفت متاثر ہورہی ہے، جبکہ سڑک پر سیوریج کا پانی جمع ہونے سے پیدل چلنے والے شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مکینوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی طویل عرصے سے مرمت نہ ہونے کے باعث مسائل میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جبکہ سیوریج کا پانی جمع رہنے سے شہریوں کو آمدورفت کے ساتھ ساتھ تعفن اور گندگی کا بھی سامنا ہے۔
شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ابوبکر روڈ کی فوری مرمت کرائی جائے اور سڑک پر جمع سیوریج کے پانی کی نکاسی کا مستقل انتظام یقینی بنایا جائے۔