ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایئرپورٹ قواعد کی خلاف ورزی، پی آئی اے پر ایک کروڑ سے زائد جرمانہ

ایئرپورٹ قواعد کی خلاف ورزی، پی آئی اے پر ایک کروڑ سے زائد جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے پر ایک کروڑ سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

پی آئی اے کو یہ جرمانہ مسافروں کو نامناسب سہولیات کی فراہمی پر کیا گیا، پی آئی اے نے نوٹس ملنے کے باوجود جمع نہیں کرایا بلکہ اسے کم یا معاف کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

 دستاویزات کے مطابق پی آئی اے کو پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جرمانے کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

 اتھارٹی کی جانب سے پروازوں کی آمد کے بعد مسافروں کو سامان کی تاخیر سے ترسیل پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

پی آئی اے کو 25 ستمبر تک مکمل جرمانہ ادا کرنے کا حتمی حکم دیا گیا، تاہم وہ وارننگ کے باوجود جرمانہ ادا کرنے میں ناکام رہی۔

 مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی پی آئی اے کو متعدد بار انتباہ کیا جا چکا ہے۔

 آپریشنل بے ضابطگیوں اور گراؤنڈ ہینڈلنگ میں تاخیر کے باعث اسے جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کو 70 لاکھ روپے سے زائد جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر 14 لاکھ 85 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

دوسری جانب پی آئی اے حکام نے سامان کی تاخیر کا ذمہ دار پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کو ٹھہرایا ہے۔

 جی ایم ٹریفک کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر کنویئر بیلٹ اور اسکینر مناسب نہ ہونے کی وجہ سے سامان کی ترسیل میں تاخیر ہوتی ہے، جبکہ متعدد پروازوں کے بیک وقت اترنے سے بھی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق اتھارٹی کی آپریشنل صلاحیت میں کمی کے باعث سامان کی بروقت ترسیل متاثر ہوتی ہے، اور ایسے جرمانے معمول کی کارروائی کا حصہ ہیں، دیگر ایئرلائنز پر بھی جرمانے عائد ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جرمانے کم یا ختم کروانے کے لیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی سے بات چیت جاری ہے۔