ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر بھر میں چکن شاپس کی خصوصی انسپکشنز کا سلسلہ جاری

 شہر بھر میں چکن شاپس کی خصوصی انسپکشنز کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر شہر بھر میں چکن شاپس کی خصوصی انسپکشنز کا سلسلہ جاری ہے تاکہ سرکاری نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فراہمی اور پرائس کنٹرول کو یقینی بنایا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق نوٹیفائیڈ ریٹ کے تحت چکن کی قیمت 439 روپے فی کلو مقرر ہے اور تمام دکانوں پر ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہربنس پورہ، اچھرہ، نشتر، اقبال ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن سمیت شہر بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چکن شاپس کی 3 ہزار 149 انسپکشنز کی گئیں۔

انسپکشنز کے دوران گراں فروشی پر ایک ہزار 19 جبکہ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 148 کارروائیاں کی گئیں۔ خلاف ورزیوں پر 124 گراں فروشوں کو مجموعی طور پر ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 3 مقدمات بھی درج کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ پرائس کنٹرول پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔