ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف 5 روزہ دورہ مکمل کر کے امریکہ سے واپس لندن پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف 5 روزہ دورہ مکمل کر کے امریکہ سے واپس لندن پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اسد علی ملک :وزیراعظم شہباز شریف پانچ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکہ سے واپس لندن پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اگلے دو روز لندن میں قیام کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اپنا طبی معائنہ (چیک اپ) بھی کروائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا طیارہ لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا، جہاں پاکستانی ہائی کمشنر ٹیپو عثمان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم بٹ نے ان کا استقبال کیا۔

امریکہ کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا، جبکہ عالمی رہنماؤں سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کیں۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی امن، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور ثالثی کے حوالے سے پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ میں مقیم اوورسیز بزنس فورم کے نمائندوں کے عشائیے میں بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق لندن میں دو روزہ قیام کے بعد وزیراعظم شہباز شریف وطن واپس روانہ ہوں گے۔