(ویب ڈیسک)چھانگا مانگا کے علاقے تھانہ کنگن پور کی حدود میں سکول جانے والی 15 سالہ طالبہ کو مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر اغوا کرلیا گیا۔
مقدمے کے مطابق مسلح ملزم طالبہ کو ایک خالی مکان میں لے گیا جہاں مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی گئی۔
پولیس کے مطابق 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے طالبہ کو بازیاب کرا لیا گیا، تاہم ملزم حسنین پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگیا۔
طالبہ کے والد ارشد جاوید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،شہریوں نے ملزم کی فوری گرفتاری اور کیس سی سی ڈی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔