طلحہ اشرف:لاہور میں ایل پی جی کی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
سرکاری نرخ کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 258 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں ایل پی جی 300 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔
ایل پی جی ڈیلرز کی جانب سے من مانے نرخ وصول کیے جانے کے باعث گھریلو صارفین متاثر ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخنامہ موجود ہونے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، جبکہ ایل پی جی سلنڈر خریدنے والوں کو اضافی رقم ادا کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر ایل پی جی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور اوورچارجنگ کا سلسلہ روکا جائے۔