ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کی جدید ٹیکنالوجی سے بڑی کارروائی، 844 اشتہاری گرفتار

لاہور پولیس کی جدید ٹیکنالوجی سے بڑی کارروائی، 844 اشتہاری گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:  لاہور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور مختلف پولیس سافٹ ویئرز کی مدد سے اشتہاریوں، عدالتی مفروروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق رواں سال ٹریول آئی سافٹ ویئر کے ذریعے 75 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا، جبکہ ہوٹل آئی سافٹ ویئر کے ذریعے 10 لاکھ 34 ہزار سے زائد مسافروں کی جانچ پڑتال کی گئی۔

اسی طرح سمارٹ آئی سافٹ ویئر کے ذریعے 20 ہزار سے زائد غیر ملکی شہریوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا۔

لاہور پولیس کے مطابق جدید سافٹ ویئرز کے ذریعے کی جانے والی چیکنگ کے دوران 844 اشتہاری اور 206 عدالتی مفرور گرفتار کیے گئے، جبکہ 2 ہزار 297 افراد کا مختلف مقدمات میں کریمنل ریکارڈ بھی ٹریس ہوا۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاریوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس کے تمام متعلقہ سافٹ ویئرز میں مسافروں کے ڈیٹا کا اندراج یقینی بنایا جائے۔

سی سی پی او لاہور نے مزید ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریوں میں مزید تیزی لائی جائے۔