ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات,اہم امور پر بات چیت

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات,اہم امور پر بات چیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
 ایکس پر جاری بیان میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہاہےکہ میری ملاقات پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر، کمانڈر آف پاکستان آرمڈ فورسز سے ہوئی،ہم نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے ممالک کے چیفس آف اسٹاف کے اجلاس کے نتائج کو سراہا،ملاقات میں مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے والے گناہ آلود حملوں پربھی تبادلہ خیال کیا .
سعودی وزیردفاع کے مطابق ہم نے مملکت میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں پر بھی تبادلہ خیال کیا،ہم نے معاہدۂ مکہ برائے مشترکہ دفاع کے مطابق ان حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔