ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دودھ اور دہی کی مہنگی فروخت، شہریوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

دودھ اور دہی کی مہنگی فروخت، شہریوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم:ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتیں مقرر کیے جانے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں دونوں اشیاء مہنگے داموں فروخت ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لٹر مقرر کر رکھی ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں دودھ 200 سے 220 روپے فی لٹر فروخت کیا جارہا ہے۔

اسی طرح دہی کی قیمت بھی سرکاری نرخ سے زائد وصول کی جارہی ہے اور اوپن مارکیٹ میں دہی 220 سے 240 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ مقرر ہونے کے باوجود دکاندار من مانے ریٹس وصول کررہے ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے میں ناکام ہے۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ اور دہی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔