راؤ دلشاد:اے آئی کریکولم اور ٹریننگ انیشیٹو کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
علی ڈار نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی نظام کو اے آئی کے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ پنجاب میں اے آئی کریکولم اور ٹریننگ انیشیٹو کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد اساتذہ کو اے آئی کی تربیت دی جائے گی، جبکہ یہ اقدام تعلیم حاصل کرنے والے لاکھوں بچوں کو مستقبل کی ضروری مہارتیں حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
علی ڈار کے مطابق نئے اے آئی کریکولم کا مقصد طلبہ کو مستقبل کی ٹیکنالوجی کے لیے تیار کرنا ہے، جبکہ اساتذہ کو اے آئی کی عملی تربیت دے کر جدید تدریسی مہارتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔