ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف نے کتنے مکے مارے، یہ بات معمہ بن گئی

Shahbaz Sharf , General Assembly, Climate Change, Pakistan affected by Climate Change
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈائس پر مسلسل کتنے مکے مارے، یہ بات ان کی تقریر دیکھنے والوں کے لئے معمہ بن گئی۔

 جنرل اسمبلی میں کلائمیٹ چینج کے  پاکستان پر  اثرات اور نقصانات کی بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا، "ہمیں کہا جاتا ہے ان نقصانات سے نمٹنے کے لیے مزید قرض لیں۔یہ کسی صورت انصاف نہیں ہے، آپ کسی ترقی پذیر ملک سے جو ہر سال موسمیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب کا سامنا کرتا ہو یہ کیسے امید رکھ سکتے ہیں کہ وہ مزید قرضے لے جبکہ موسمیاتی تبدیلی میں اس کا کوئی کردار بھی نہ ہو۔"

شہباز شریف نے کہا,"قرضے لینا بہتر نہیں ہوگا ہم قرضے لیے بغیر محنت کرکے اور خون پسینہ ایک کرکے پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔" یہ جملہ بولتے ہوئےشہباز شریف نے  کسی باکسر کی طرح ڈائس پر ان گنت مکے مار دیئے جنہیں یہ منظر دیکھنے والے ٹھیک سے گن نہیں پائے۔

Caption  شہباز شریف یو این جنرل اسمبلی میں ڈائس پر مکے مار رہے تھے تو ان کا ہاتھ کسی منجھے ہوئے باکسر کی طرح اتنی تیزی سے حرکت کر رہا تھا کہ دیکھنے والوں کیلئے مکوں کی تعداد گننا محال ہو گیا

شہباز شریف کی تقریر کی ویڈیو کلپ کے اس حصے کو سلو کر کے دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے ڈھائی سیکنڈ میں ڈائس پر آٹھ مکے مار دیئے تھے۔