سٹی 42: آج رات موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی 41 اور بھکر میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔خیبرپختو نخواہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
پنجا ب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک رہے گا۔