ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف نے سماعت میں میچ ریفری کو لاجواب کردیا

صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف نے سماعت میں میچ ریفری کو لاجواب کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف کی میچ ریفری کے سامنے سماعت مکمل ہو گئی ہے، جس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنے انداز میں الزامات کا دفاع کیا اور متعدد مواقع پر میچ ریفری کو لاجواب کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سماعت کا مرکز حارث رؤف کا "0-6" کا اشارہ اور صاحبزادہ فرحان کی "گن سیلیبریشن" بنی رہی، جس پر بھارتی بورڈ نے اعتراضات اٹھائے تھے

حارث رؤف سے میچ ریفری رچی رچرڈسن نے سوال کیا کہ آپ نے 0-6 کا اشارہ کیا، بھارتی بورڈ کو اس پر اعتراض ہے۔اس پر حارث رؤف نے جواب دیا کہ بھارتی بورڈ بتائے 0-6 کا کیا مطلب ہوسکتا ہے؟رچی رچرڈسن نے کہا کہ بھارتی بورڈ و دیگر لوگوں کو لگتا ہے یہ اشارہ آپ کسی اور چیز سے جوڑ رہے تھے۔ حارث رؤف نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ آپ بتائیں یا وہ بتائیں میں 0-6 کو کس چیز سے جوڑ رہا تھا؟
مزید سوال کیا گیا کہ یہ اشارہ بار بار کیوں کیا گیا، جس پر حارث نے وضاحت دی کہ یہ محض شائقین کی طرف اشارہ تھا اور اس کا کوئی اور مطلب نہیں تھا۔

دوسری جانب صاحبزادہ فرحان نے بھی اپنی پوزیشن واضح کی اور کہا کہ پٹھان ہیں، ہمارے ہاں ہر خوشی میں گن سیلیبریشن کی جاتی ہے۔میچ ریفری نے جواب دیا کہ یہ کرکٹ میچ تھا، یہاں آپ کا ارادہ مخالف ٹیم کو دکھانا لگتا ہے۔ جس پر فرحان نے مؤقف اپنایا کہ ماضی میں دھونی اور کوہلی دونوں گن سیلیبریشن کر چکے ہیں۔
میچ ریفری نے کہا کہ آپ کا میچ جس ماحول میں ہوا، بھارت کو اس پر اعتراض ہے۔فرحان نے دوبارہ کہا کہ دھونی اور کوہلی نے بھی کرکٹ میچ میں کیا، ہمارے میچ میں کیا خاص بات تھی آپ بتائیں؟میچ ریفری نے سماعت کے اختتام پر کہا کہ مخالف ٹیم اور بورڈ کو اس پر اعتراض ہے اور اس معاملے پر فیصلہ کیا جائے گا۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی سماعت مکمل ہو چکی ہے اور آئی سی سی آج کسی بھی وقت اس کیس پر اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے۔