حسن علی: پنجاب میں نجی اکیڈمیز،کوچنگ سنٹرزاورٹیوشن سنٹرز کو قانونی قواعدوضوابط میں لانےکی تیاری، پنجاب اسمبلی میں پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنزپروموشن اینڈریگولیشن ترمیمی بل پیش، بل لیگی رکن امجد علی جاوید نے حالیہ اجلاس میں پیش کیا۔
بل کے متن مطابق گزشتہ دہائی کے دوران اکیڈمیوں، کوچنگ سنٹرز اور ٹیوشن سنٹرز کی تعدادمیں نمایاں اضافہ ہوا ، ایسےادارےامتحانات میں طلباکی تعلیمی کارکردگی کوبڑھانےمیں اہم کرداراداکرتےہیں۔
ایسے پرائیویٹ اداروں کی غیر منظم ترقی انتہائی تشویشناک ہے،بل متعلقہ کمیٹی کے حوالے، کمیٹی 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔
کمیٹی کی منظوری بل پنجاب اسمبلی سے منظور ہوگا، بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر دیں گے۔