ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی خان:  گاڑی کھائی میں جا گری، ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق

ڈی آئی خان:  گاڑی کھائی میں جا گری، ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں دانا سر کے مقام پر گاڑی کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق ڈی آئی خان میں داناسر کے مقام پر افسوسناک ٹریفک حادثہ آیا جہاں گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں، حادثہ خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان آتے ہوئے پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں دریا خان، احمد اور 10 سالہ یوسف شامل ہیں، زخمیوں اور تمام نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔