(ویب ڈیسک)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستانی معیشت کو بھنور سے نکالنے کی پوری کوشش کرونگا۔
ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ اللہ کے کرم سے ملک واپس آگیا ہوں، قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں دی ہیں ،سابق وزیر خزانہ نے کہاہے کہ پاکستانی معیشت کو بھنور سے نکالنے کی پوری کوشش کرونگا، پہلے بھی ملک کی خدمت کی ہے اب بھی کروں گا،ان کاکہناتھا کہ بڑی امید ہے کہ ملک درست معاشی سمت میں لے جائیں گے۔
واضح رہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کے طیارے میں وطن واپس پہنچے ہیں،وہ کل وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔