افسوسناک خبر؛پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 اہلکار شہید

افسوسناک خبر؛پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 اہلکار شہید
کیپشن: Pak Army Martyrs
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بلوچستان میں پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کل رات فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں دونوں پائلٹس سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 6 اہلکار شہید ہو گئے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہدا میں پائلٹ میجر محمد منیب افضل اور پائلٹ میجر خرم شہزاد شامل ہیں، شہید ہونے والے دیگر اہلکاروں میں نائیک جلیل ، صوبیدار عبدالواحد، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب شامل  ہیں۔