حکومت کا یوای ٹی کو درپیش مالی خسارے سے نکالنے کے لیے بڑا اقدام

حکومت کا یوای ٹی کو درپیش مالی خسارے سے نکالنے کے لیے بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جی ٹی روڈ (اکمل سومرو) حکومت پنجاب کا یوای ٹی کو درپیش مالی خسارے سے نکالنے کے لیے بڑا اقدام، 30کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری، یو ای ٹی قرض کی رقم پانچ سال میں واپس کرنے کی پاپند ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق  حکومت پنجاب کا یوای ٹی کو درپیش مالی خسارے سے نکالنے کے لیے بڑا اقدام،  30کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی، جس پر ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کا یو ای ٹی میں اجلاس میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت صدر ڈاکٹر فہیم گوہر اعوان نے کی۔

اجلاس میں یوای ٹی کے مالی بحران کے حل کے لیے ابتدائی طور پر30کروڑ روپے جاری کرنے کو ٹی ایس اے کی کامیابی قراردیا گیا۔ صدر ٹی ایس اے ڈاکٹر فہیم اعوان گوہر کہتے ہیں کہ حکومت پنجاب اپنے ذمہ یو ای ٹی کے ایک ارب روپے کے واجبات بھی اداکرے گی تاکہ یوای ٹی اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکے اور تعلیم وتحقیق کے ساتھ ساتھ تعمیر وترقی کا سلسلہ بھی جاری رہ سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مالی بحران کے باعث یوای ٹی میں اپنے ذرائع سے جاری تحقیق کا سلسلہ رک گیا اور محققین کی گرانٹ بند ہو گئی جس کے باعث 350 سے زائد پی ایچ ڈی اساتذہ کی تحقیقی سرگرمیاں رک گئی ہیں۔اجلاس میں یوای ٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ یونیورسٹی کو مالی خسارے سے مستقل نجات کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جو شارٹ ٹرم، مڈ ٹرم اور لانگ ٹرم ہوں۔

اجلاس میں جنرل سیکرٹری ٹی ایس اے ڈاکٹر تنویرقاسم سمیت دیگر عہدیداران نے شر کت کی۔

Shazia Bashir

Content Writer