ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دراندازی کے واقعات افغان حکومت کے ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں: آئی ایس پی آر

ISPR, Afghanistan Pakistan terrorism row, Counter Terrorism, ISPR, Afghan Taliban Regime , Turkey, Istanbul talks
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  مسلح افواج کے ترجمان نے ترکی مین طالبان کے ساتھ مذاکرات کے دوران افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردوں کو گھسانے کے دو سنگین واقعات پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کہا ہے کہ افغانستان سے دراندازی کے  واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  فتنہ الخوارج کی دراندازی کے واقعات  ایسے  وقت ہو  رہے ہیں جب پاکستان اور افغانستان کے وفود ترکیے میں مذاکرات میں مصروف ہیں۔ دراندازی کے  واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں   پر  سنجیدہ  سوالات اٹھاتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کر چکا ہےکہ وہ اپنی سرحدی نگرانی کو مؤثر بنائے۔ افغانستان دوحہ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ افغانستان اپنی سرزمین کو خوارج کے ذریعے پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔

 سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 4 خودکش بمباروں سمیت 25 خوارج ہلاک کردیے 
 
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم اور ثابت قدم ہیں۔ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرئس آپریشن جاری ہیں۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی کی مہم جاری رکھیں گے۔