جنید ریاض:موسم سرما کیلئے سکولوں کے اوقات کار جاری،سکول صبح8 بجکر45 منٹ پر لگا کریں گے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نےموسم سرما کیلئے سکولوں کے اوقات کار جاری کردیئے ہیں،سکول صبح8 بجکر45 منٹ پر لگا کریں گے،سکولوں میں چھٹی دوپہر ڈیڑھ بجے ہوا کرے گی۔
ٹیچرز کو 2 بجے چھٹی ہوا کرے گی،جمعہ کے روز چھٹی ساڑھے12بجے ہوا کرے گی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے نئے اوقات کار نوٹیفکیشن جاری کردیا، سیکنڈ شفٹ میں سکول دوپہر 2 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک لگاکریں گے۔