رجسٹریشن بک کا جھنجھٹ ختم،اب گاڑی مالکان کو سمارٹ کارڈز ملیں گے

رجسٹریشن بک کا جھنجھٹ ختم،اب گاڑی مالکان کو سمارٹ کارڈز ملیں گے
کیپشن: City42 - Registration Book, Smart Card
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) رجسٹریشن بک کا جھنجھٹ ختم، محکمہ ایکسائز نے دو روز کے دوران گاڑی مالکان تک سمارٹ کارڈ پہنچانے کا فیصلہ کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز کے دفتر میں سمارٹ کارڈ مالکان تک پہنچانے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں مسعودالحق ڈائریکٹر رانا قمر الحسن، عاصم بخاری اور ٹی سی ایس کے مینجر وسیم احمد کے چار رکنی وفد نے شرکت کی۔ اجلاس میں سمارٹ کارڈ کو گاڑی کی فائل کیساتھ  بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ سمارٹ کارڈ کیلئے  ٹرانسپرنٹ لفافہ متعارف کرایا جائے گا جس کی مدد سےگاڑی کے مالک کا درست پتہ واضح طور پر دیکھا جا سکے گا، سمارٹ کارڈ گاڑی مالک کو نہ ملنے پر متعلقہ ضلع بھجوایا جائے گا نہ کہ ہیڈآفس واپس آئے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer