جنید ریاض :لاہور بورڈ کے سیکرٹری رضوان نذیر نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کے الحاق میں تاخیر کے حوالے سے بورڈ کی طرف سے سپرائز دورے کیے جاتے ہیں تاکہ سکولوں کی سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر سکولوں کو پہلے سے اطلاع دی جائے تو وہ مانگ تانگ کر سہولیات پورا کر لیتے ہیں۔
سیکرٹری نے بتایا کہ الحاق کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے پی بی سی سی سے تاریخ میں توسیع کی اجازت بھی حاصل کر لی گئی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس عمل کے دوران کسی بھی طالبعلم کا سال ضائع نہیں ہوگا۔