ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادرا نے نئی سہولت متعارف کروا دی، سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے حاصل کریں

نادرا نے نئی سہولت متعارف کروا دی، سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے حاصل کریں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کیلیے مختلف اقسام کے سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان بنا دیا۔

 رپورٹ کے مطابق یونین کونسل سے پیدائش، وفات، نکاح اور طلاق کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹس کے آن لائن اجراء کے حوالے سے نادرا اور محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کے درمیان معاہدہ پر دستخط ہوگئے۔

معاہدے کے تحت پنجاب کی یونین کونسلز میں زندگی کے اہم واقعات کا اندراج اور سرٹیفکیٹ کا اجراء نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے ممکن ہوگا اور شہری گھر بیٹھے یہ سرٹیفکیٹ بنوا سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق معاہدے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب میاں شکیل احمد اور ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن محترمہ فضہ شاہد نے دستخط کئے۔