محسن نقوی کا بیدیاں اور کیولری انڈر پاس کا دورہ،سائیڈ روڈز کی تعمیر مکمل نہ ہونے پر اظہار برہمی

محسن نقوی کا بیدیاں اور کیولری انڈر پاس کا دورہ،سائیڈ روڈز کی تعمیر مکمل نہ ہونے پر اظہار برہمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے علی الصبح بیدیاں اور کیولری انڈر پاسز کے دورے ، وزیر اعلی محسن نقوی کا بیدیاں انڈرپاس کے سائیڈ روڈز کی تعمیر مکمل نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بیدیاں انڈر پاس سائیڈ روڈز کی بروقت تکمیل نہ ہونے پر جواب طلب کر لیا ۔ وزیراعلی نے ایل ڈی اے حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ سائیڈ روڈز کی تکمیل کے لئے 25نومبر ڈیڈ لائن مقرر کی گئی،کام مکمل کیوں نہیں ہوا؟ ۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پیدل چلتے ہوئے کیولری انڈر پاس کا بھی دورہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سنٹر پوائنٹ گلبرگ تا ڈیفنس موڑ انڈر پاس کے تعمیراتی معیار کاجائزہ لیا ۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے کیولری انڈر پاس کے اطراف میں سائیڈ روڈز او رنکاسی آب کے نظام کا بھی جائزہ لیا ۔ وزیر اعلی محسن نقوی کی ایل ڈبلیو ایم سی کو سائیڈ روڈز سے مٹی ہٹانے کی ہدایت کی ۔  اس موقع پر صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر،ڈی جی ایل ڈی اے، چیف انجینئر ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر او ردیگر حکام بھی موجود تھے۔