سٹی 42: عید کے دن موسم شدید گرم ،محکمہ موسمیات کی پیش گوئی آگئی ۔
آج رات موسم کی صورتحال کے مطابقملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق جیکب آباد50، تربت ، بہاولنگر 48 ، سبی ، دادو ، لاڑکا نہ اور موہنجوداڑومیں47 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔
عید کے دن یعنی بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم رات کے دوران تیز ہوائیں /آندھی چلنے کا امکان ہے ۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ زیریں اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال ، ما لاکنڈ اور گردونواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ بعد از دوپہر شمال مشرقی پنجاب اور خطہ ٔپوٹھوہار میں تیز ہوائیں/آندھی چلنے کا امکان ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ وسطی/جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہنے کی توقع ہے ۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔تاہم رات میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔