عابد چوہدری: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ( سی سی ڈی) قیام کے پہلے سال ہی مالی مشکلات کا شکار ہو گیا، جبکہ افسران کو انعامی رقم اور کاسٹ آف انویسٹی گیشن تاحال فراہم نہ کی جا سکی۔
ذرائع کے مطابق سی سی ڈی حکام کی جانب سے افسران کو عیدالفطر سے قبل انعامی رقم دینے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، تاہم تاحال ادائیگیاں نہ ہو سکیں پولیس مقابلوں اور ہائی پروفائل مقدمات کی تفتیش کیلئے بھی فنڈز جاری نہیں کیے جا رہے، جبکہ قتل، ڈکیتی سمیت 13 سنگین جرائم کی تفتیش سی سی ڈی کے دائرہ اختیار میں شامل ہے۔
متعدد مقدمات سی سی ڈی کو منتقل ہونے کے باوجود افسران کو کاسٹ آف انویسٹی گیشن فراہم نہیں کی جا رہی، جس کے باعث اہلکار اپنی جیب سے اخراجات برداشت کرنے پر مجبور ہیں ذرائع کے مطابق انعامی رقم میں تاخیر اور مالی مسائل کے باعث کئی افسران سی سی ڈی چھوڑ کر دوبارہ ضلعی پولیس میں تبادلے کروانے لگے ہیں۔