ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام دوست پالیسی کے تحت عیدالاضحیٰ پر عوام کیلئے بڑا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام دوست پالیسی کے تحت عیدالاضحیٰ پر عوام کیلئے بڑا فیصلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تفریحی مقامات اور پارکوں میں سستی اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ جنگلات پنجاب اور پنجاب فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مشترکہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عید تعطیلات کے دوران پارکوں، چڑیا گھروں اور دیگر تفریحی مقامات پر قائم کنٹینز اور فوڈ اسٹالز کی باقاعدہ چیکنگ کی جائے گی تاکہ کھانے پینے کی اشیاء کا معیار، صفائی اور تازگی برقرار رہے۔

ہدایت کی گئی ہے کہ تمام کنٹینز اور اسٹالز پر ریٹ لسٹیں نمایاں طور پر آویزاں کرنا لازمی ہوگا جبکہ اوور چارجنگ کی روک تھام کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور محکمہ جنگلات کے افسران کو خصوصی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

تفصیلی پلان کے تحت صوبے کے تمام بڑے تفریحی پارکوں اور چڑیا گھروں میں افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ اس میں بہاولپور لال سہانرا نیشنل پارک، ڈی جی خان زو، فیصل آباد وائلڈ لائف پارک گٹ والا، لاہور چڑیا گھر، لاہور سفاری زو، جلو پارک اور گلشن اقبال پارک شامل ہیں۔

اس کے علاوہ باغ جناح، ریس کورس پارک، گریٹر اقبال پارک اور شالیمار باغ میں بھی فوڈ سیفٹی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔

سیکرٹری فوڈ سیفٹی ڈاکٹر کرن خورشید کے مطابق فوڈ سیفٹی افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں موجود رہیں گے تاکہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک فراہم کی جا سکے۔