ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ گیا

لاہور میں گرمی کی شدت برقرار، درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ گیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مریم مظہر:صوبائی دارالحکومت لاہور میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ سورج کی تیز تپش کے باعث شہر کا موسم انتہائی گرم ہوگیا جبکہ شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں بارش کے امکانات نہیں ہیں۔ اس دوران ہواؤں کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ فضا میں نمی کا تناسب 35 فیصد رہا۔

دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی کی صورتحال میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 99 ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور ملک بھر میں دسویں نمبر پر آگیا ہے۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو سخت دھوپ کے اوقات میں احتیاط برتنے، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور بچوں و بزرگوں کو غیر ضروری طور پر باہر نہ لے جانے کا مشورہ دیا ہے۔