اسامہ ملک :کراچی سمیت ملک بھر میں بوہرہ برادری آج عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے۔
اس موقع پر مرکزی اجتماع طاہری مسجد صدر میں منعقد ہوا جہاں نمازِ عید ادا کی گئی, جس میں بوہری برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
عید کے اجتماعات میں ملک میں امن، سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں، شہریوں نے سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کی تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔
وہرہ برادری کے مطابق عیدالاضحی کے تینوں دن قربانی کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ مختلف علاقوں میں اجتماعی قربانی کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔