ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مس انگلینڈ کے انڈیا میں مس ورلڈ مقابلہ چھوڑنے کی تحقیقات کا مطالبہ

 Miss World, Miss England 2024 , Milla Megi
کیپشن: مس انگلینڈ میلا میگی نے مس ورلڈ کا انڈیا مین جاری مونٹیسٹ چھوڑنے کی وجہ یہ بتائی کہ آرگنائزر اس کونٹیسٹ میں شریک لڑکیوں کو مجبور کر رہے ہیں کہ وہ سپانسر کرنے والے مردوں کو انٹرٹین کریں۔ میلا میگی نے اس رویہ کو جسم فروشی جیسا قرار دیا اور انڈیا چھوڑ کر انگلینڈ واپس چلی گئیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  مس ورلڈ کونٹیسٹ میں مس انگلینڈ کے انتظامیہ کے متعلق انتہائی سنگین انکشافات کے بعد دنیا میں انڈیا کی ریاست تلنگانہ میں تنقید کا بھونچال آ گیا ہے۔

انڈیا میں آج کل مس ورلڈ کا مقابلہ ہو رہا ہے، اس مقابلہ میں حصہ لینے کے لئے  دنیا کے درجنوں ممالک سے حسینائیں انڈیا  آئی ہوئی ہیں۔ مس ورلڈ بننے کی ایک متوقع فیوریٹ مس انگلینڈ نے اچانک یہ مقابلہ چھوڑ دیا اور انگلینڈ واپس چلی گئیں۔ کئی روز تک تو انڈیا کے میڈیا نے اس خبر کو دبایا لیکن اب اس خبر کو لے کر تلنگانہ سٹیٹ میں تنقید کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ مس انگلینڈ نے انگلینڈ کے اخبار دی سن میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا کہ مس ورلڈکے اس مقابلہ مین شریک لڑکیوں کو مردوں کو خوش کرنے کے لئے ان کے ساتھ ملاقاتیں کرنے اور ان کے ساتھ باتیں کرنے پر مجبور کیا گیا۔ 

مس انگلینڈ میلا میگی نے کہا کہ انہیں یہ سب کچھ جسم فروشی کے جیسا محسوس ہوا اور وہ مقابلہ چھوڑ کر انگلینڈ واپس آ گئیں۔

اب انڈیا ٹوڈے نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ تلنگانہ کے سابق وزیر  کے ٹی راما راؤ نے اس صورتحال پر مس انگلینڈ  میلامیگی سے یک جہتی کا اظہار کیا۔  انہوں نے وکٹم خاتون کو دبانے کی ہر کوشش کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ میلا میگی کے انکشافات پر تحقیقات ہونا چاہئے۔

بتایا جا رہا ہے کہ مس انگلینڈ میلا میگی نے مردوں کے ساتھ جن قابل اعتراض ملاقاتوں پر مجبور کئے جانے کا انکشاف کیا وہ حیدر آباد میں ہوئیں، حیدر آباد تلنگانہ ریاست کا دارالحکومت ہے۔ 

اس سے پہلے مس ورلڈ کونٹیسٹ  کے آرگنائزرز  نے مس انگلینڈ میلا میگی کے انکشافات کو  درست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور یہ عذر پیش کیا کہ میلا میگی تو اپنی  والدہ کی طبعیت خراب ہونے کا  بتا کر مقابلہ چھوڑ کر انگلینڈ واپس گئی ہیں۔