ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پیپلزپارٹی کے مظاہرے میں شرپسند عناصر شامل؛ایس ایس پی آپریشنز

 پیپلزپارٹی کے مظاہرے میں شرپسند عناصر شامل؛ایس ایس پی آپریشنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  ریڈ زون میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان کیخلاف کریک ڈاؤن پر ایس ایس پی آپریشنز نے کہا ہے کہ مظاہرے میں شرپسند عناصر شامل تھے جنہوں نے ہنگامہ آرائی کی۔

 ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کو احتجاج کی اجازت (این او سی) ملی ہوئی تھی تاہم پہلے ہی سے ریڈ زون کی سیکیورٹی بڑھائی ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ مظاہرے میں شامل چند شر پسند افراد نے ریڈ زون کا گیٹ توڑا، مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوئے، جس پر پولیس نے شیلنگ کی۔ چند شر پسند افراد نے ایک کیمپ کو بھی آگ لگائی۔

ایس ایس پی نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے شر پسند افراد کی  نشاندہی کی جائے گی، شر پسند افراد کا تعلق کسی جماعت سے ہے یا نہیں تحقیقات کی جائیں گی۔