کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اجلاس میں صوبائی وزیر نے "رود کوہیوں" کے سیلاب سے بچنے کے لئے "ڈی سِلٹِنگ" کی تجویز پیش کر دی۔
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے "ہیڈ آفس" میں کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اجلاس کی صدارت کی.
ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور، پنجاب کے تمام کمشنرز نے اس اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اجلاس میں 5نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا۔
کمیٹی نے اجلاس کے دوران فلڈ رسک مینجمنٹ سروے کا جائزہ لیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مون سون سیزن 2025کی تیاریوں کا بتایا۔
کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے اجلاس کو ڈی سلٹنگ کے متعلق بتایا۔
لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ، محکمہ لائیو سٹاک ، آبپاشی، محکمہ تعلیم، فنانس، ایمرجنسی سروسز اور پنجاب پولیس کے افسران موجود تھے۔
وزیر خواجہ سلمان رفیق نے افسروں کو نصیحت کی کہ وہ مون سون بارشوں کے انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے افسران فیلڈ میں نکلیں۔ صوبائی وزیر نے رودکوہیوں میں متوقع سیلابی ریلوں سے نمٹنے کیلئے ڈی سلٹنگ یقینی بنائنے کا سنہری مشورہ بھی دیا۔
کابینہ کمیٹی نے دریائی کٹاؤ کے عمل پر ماڈل سٹڈی کی منظوری بھی دی ہے۔
خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے بعد بتایا راولپنڈی نالئہ لئی کی ڈی سلٹنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کابینہ کمیٹی نے راجن پور میں واہا کی ڈی سلٹنگ کیلئے بھی گرانٹ کی منظوری دی۔رودکوہیوں کے اطراف 22 جون تک سروے مکمل کر لیا جائے گا ۔ سروے کو 2 مراحل میں مکمل کیا جائے گا ۔
ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 1 لاکھ سے زائد رہائشی گھروں و کمرشل عمارات کا بھی سروے کیا جائے گا ۔
ٹھٹھہ، دوکہ، نیک وسلی اور تحصیل تاندلیانوالہ ضلع فیصل آباد میں دریائے راوی پر حفاظتی بند کی حفاظت بارے بریفنگ دی گئی۔
کچا گرنا قادر آباد، بلوکی لنک سرکل ضلع سرگودھا میں دریائے چناب کے دریائی کٹاؤ بارے بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کے دوران پیلرا کے ساتھ ٹیکنیکل سپورٹ اور ڈیٹا سنٹر سروسز کے لیے G-2-G معاہدے کی منظوری بھی دی گئی۔
گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژنز میں زیادہ مون سون بارشوں کی پشین گوئی پر پی ڈی ایم اے کو اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔