ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیروزوالہ؛ زہریلی گیس کی وجہ سے فیکٹری میں کام کرنیوالے 4 افراد جاں بحق

فیروزوالہ؛ زہریلی گیس کی وجہ سے فیکٹری میں کام کرنیوالے 4 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : فیروزوالہ میں ایک فیکٹری میں زہریلی گیس کی وجہ سے کام کرنے والے 4 مزدور جاں بحق ، جبکہ 5 افراد بے حوش ہو گئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ فلائنگ پیپر مل خانپور میں پیش آیا۔ کالر کے مطابق فیکٹری میں پلپ والے ٹب کے اندر کام کرتے ہوئے مزدور زہریلی  گیس کی وجہ سے بے ہوش ہو کر  گر گئے، جن میں سے 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ 

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے 2 افراد کو فرسٹ ایڈ دی اور  4 افراد کو DHQ ہسپتال شفٹ کر دیا، جہاں ایک اور مزدور دم توڑ گیا 

 ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 40 سالہ عباس ولد محمد حسین ، 19 سالہ بلال ولد محمد عباس ،30 سالہ علی حیدر ولد محمد یوسف سے ہوئی ۔