ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شبہاز شریف کے دورہ ایران کے حوصلہ افزاہ نتائج کیلئے پرامید ہوں؛ ایرانی صدر

وزیراعظم شبہاز شریف کے دورہ ایران کے حوصلہ افزاہ نتائج کیلئے پرامید ہوں؛ ایرانی صدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان برادر ہمسایہ ملک ہے، دونوں ملکوں کے دہائیوں پر محیط ، ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں ۔ 

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم پر دونوں ملکوں کا موقف یکساں ہے۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ سیاست ، معشیت ، بین الاقوامی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی ۔سرحدی علاقوں میں انسداد دہشت گردی سے متعلق قریبی تعاون ضروری ہے۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں ، خطے کی ترقی اور خوشحال امن سے ہی ممکن ہے ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان فلسطین کاز کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، فلسطین میں ہونے والی نسل کشی پر عالمی برداری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔