ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوسرے توشہ خانہ کیس میں اہم گواہ پر جرح

دوسرے توشہ خانہ کیس میں اہم گواہ پر جرح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف" توشہ خانہ ٹو"  کیس میں ملزم کے وکیل نے ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب قیصر محمود پر جرح مکمل کرلی۔عدالت نے مزید سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔

مقدمہ کی سماعت ملزم  کی سکیورٹی کے مسائل کی وجہ سے  اڈیالہ جیل میں ہوئی۔  اس جرح کے مکمل ہونے کے بعد عدالت نے سماعت 31ملتوی تک ملتوی کردی۔

 اڈیالہ جیل میں "توشہ خانہ ٹو"  کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے  کی. 

سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق خاتونِ اول  بشریٰ بی بی کو  عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان دونوں کے چار  وکیل  عدالت میں پیش ہوئے ۔

سپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے ذوالفقار عباس نقوی اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔

 بانی کے وکیل نے ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب قیصر محمود پر جرح مکمل کی۔

اس مقدمہ میں عمران اور بشریٰ کے وکیل چھ گواہوں پر جرح  کر چکے ہیں۔

آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کے بیان قلم بند کئے جائیں گے ۔