ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ؛ عدالت نے جیل حکام کو حکم جاری کر دیا

 عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ؛ عدالت نے جیل حکام کو حکم جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نو مئی حملوں کے ملزم عمران خان کے پولی گرافک اور دوسرے ٹیسٹ کروانے میں ناکام ہونے کے بعد آج پراسی کیوشن نے یہ ٹیسٹ کروانے کی ایک اور درخواست دے دی۔ عدالت نے اہم حکم جاری کر دیا۔

اڈیالہ جیل میں  نو مئی کو ریاستی اداروں پر حملوں کے مقدمات کے ملزم عمران خان نے اپنے پولی گرافک ٹیسٹ کے لئے  عدالت کے حکم کی تعمیل کرنے سے انکار کر دیا تو  انسداد دہشتگردی عدالت نے "پولیس کو مزید مہلت" دے دی۔عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹینڈنٹ کو  حکم دیا کہ وہ عمران خان  کو الگ کمرہ میں  تفتیشی افسران کے سامنے پیش کریں۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کے  پولی گرافک، فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ میچنگ ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دینے کا معاملہ  پیش کیا گیا تو عدالت نے  پولیس کو پولی گرامیٹک ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کیلیے مزید وقت دے  دیا 

عدالت نے  تمام ٹیسٹ کرانے کیلیے  پولیس کو 14 دن کی مہلت دی ہے 

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے ان مقدمات کی آج  سماعت کی ۔ جج نے قرار دیا کہ پولیس اڈیالہ جیل میں ملزم عمران خان سے 9 جون تک تفتیش کر سکتی ہے۔

جج نے ہدایت کی کہ  پولیس اڈیالہ جیل میں ملزم عمران خان کے   پولی گرامیٹک ٹیسٹ،  فوٹو گرامیٹک  اور آواز میچنگ کے  ٹیسٹ کروا سکتی ہے۔ 

پراسکیوشن نے عدالت میں تمام ٹیسٹ کرانے کیلیے آج نئی درخواست دائر کی  تھی۔

عدالت نے پراسکیوشن کی درخواست منظور کرنے کا حکم دیا ۔

 پراسکیوشن کی اس نئی درخواست  مین کہا گیا کہ  ملزم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں پولی گرامیٹک سمیت دیگر ٹیسٹ سے انکار کر دیا۔ 

ملزم کے تعاون  نہ کرنے کے باعث پولی گرامیٹک ٹیسٹ ٫فوٹغ گرامیٹک ٹیسٹ اور آواز میچنگ کے ٹیسٹ نہیں ہو سکے۔

عدالت نے اس درخواست پر  بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک، فوٹو  گرامیٹک ٹیسٹ کرنے اور  شواہد  کی ریکارڈنگز میں آواز ملزم کی ہی ہونے کے لئے وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے کیلیے مزید مہلت دے دی۔

پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی پراسکیوشن جاوید آصف عدالت میں پیش ہوئے  تھے۔  ڈ ی ایس پی جاوید آصف نے کہا تھا کہ پولی گرافیک ٹیسٹ کا مقصد ملزم عمران خان  کے بیانات کے سچ ،  جھوٹ کا پتہ چلانا ہے۔ یہ ایک ضروری قانونی تقاضا ہے۔پولی گرافک، فوٹوگرامیٹک اور آواز  میچنگ ٹیسٹ، یہ تین ٹیسٹ کروانے کی اجازت دی جائے، استدعا پولیس

عمران خان کی طرف سےکوئی  جونیر  وکیل پیش ہوا۔ 

 عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹینڈنٹ کو بانی پی ٹی آئی کو الگ کمرہ میں  تفتیشی افسران کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا۔