ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر خیبر پختونخوا کی سی ایم ایچ کوئٹہ آمد، اے پی ایس بس حملہ کے زخمی بچوں کی عیادت کی

گورنر خیبر پختونخوا کی سی ایم ایچ کوئٹہ آمد، اے پی ایس بس حملہ کے زخمی بچوں کی عیادت کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی اے پی ایس بس حملہ کے زخمی بچوں کی عیادت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے ۔ 

گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا ۔ جہاں فیصل کریم کنڈی نے اے پی ایس بس حملہ کے زخمی بچوں کی عیادت کی، انہوں نے بچوں کے ساتھ پیار و شفقت کیا اور ان کی صحت دریافت کی ۔ 

 گورنر فیصل کریم کنڈی نے زخمی بچوں کا حوصلہ بڑھایا اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔

ہسپتال انتظامیہ کیجانب سے گورنر خیبر پختونخوا اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو زخمی بچوں کو علاج معالجہ کی سہولیات سے متعلق بتایا گیا ۔