ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مغوی کی عدم بازیابی پر ایڈیشنل آئی جی ، سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ ہائیکورٹ طلب 

مغوی کی عدم بازیابی پر ایڈیشنل آئی جی ، سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ ہائیکورٹ طلب 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : مغوی کی عدم  بازیابی کے متعلق  کیس کی سماعت ,ایس ایس کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ آفتاب پھلروان لاہور ہائیکورٹ پیش ,عدالت نے آئندہ سماعت پر مغوی کے عدم بازیابی پر ایڈیشنل آئی جی ، سی سی ڈی سہیل ظفر چھٹہ کو طلب کرلیا ,عدالتی سماعت کے بعد مغوی کی رشتہ دار خواتین نے چیخ وپکار  اور  سی سی ڈی کے خلاف ہنگامہ آرائی  کی .

جسٹس محمد طارق ندیم نے  محمد  افضال عرف عابد کی بازیابی کے متعلق  درخواست پر سماعت کی ،ایس پی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل  خواجہ محسن عباس کے ہمراہ پیش ہوئے ، جسٹس محمد طارق ندیم نے استفسار کیا کیا بندہ ریکور ہوا ، ایس پی سی سی ڈی آفتاب پھلروان نے جواب دیا یہ بندہ سی سی ڈی   لاہور  کے پاس نہیں ہے، فاضل جج نے ایس پی ، سی سی ڈی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اگر آپ نے کچھ نہیں کرنا تو سی سی ڈی کے سربراہ کو بلوا لیتے ہیں ، ایس پی آفتاب پھروان نے جواب دیا بندہ سی سی ڈی لاہور کے پاس نہیں ، دیگر اضلاع سے پتہ کروا لیتے ہیں ، عدالت کے استفسار پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے جواب دیا ایڈیشنل آئی جی ، سہیل ظفر چٹھہ ، سی سی ڈی کے سربراہ ہیں ، جسٹس محمد طارق ندیم نے استفسار کیا کہ لاہور کی سطح پر کوئی ڈائریکٹر   وغیرہ ہیں ؟  ایس پی آفتاب پھروان نے جواب دیا لاہور کی سطح پر سی سی ڈی کا  سربراہ میں ہوں ، جسٹس محمد طارق ندیم نے ایس پی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا لے آئیں بندے کو عدالت ،، اگر اس نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے ، قانوں کے مطابق اس کے ساتھ سلوک کیا جائے ، اگر مغوی بازیاب نہ ہو تو آئندہ سماعت پر ایڈیشنل آئی جی ، سی سی ڈی خود پیش ہوں ،عدالت نے  مغوی کی بازیابی کے لیے کیس کی سماعت چار جون تک ملتوی کردی ،کیس کی سماعت ختم ہوتے ہی مغوی کی خواتین رشتہ داروں نے سی سی ڈی  پولیس کے خلاف ہنگامہ آرائی شروع کردی ،ہائیکورٹ کی سیکورٹی نے ہنگامی آرائی کرنے والی خواتین کو  حراست میں لے کر چھوڑ دیا.

Ansa Awais

Content Writer