جیند ریاض : کوئٹہ میں طلبا کی بس میں دھماکہ کے بعد سکولوں میں سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔
پنجاب پولیس نے سکیورٹی اقدامات چیک کرنے کیلئے سکولوں کی انسپکشن شروع کردی۔سکولوں کی چاردیواری، واک تھرو گیٹ، میٹل ڈٹیکیٹرز،سکیورٹی گارڈ ،ایمرجنسی الارم چیک کیا گیا۔سکولوں کو گرمی کی چھٹیوں میں بھی سکیورٹی انتظامات پورے رکھنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی انتظامات نامکمل ہونے پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف کارروائی ہوگی۔
ماہر تعلیم محمدعرفان کا کہنا ہے کہ سکولوں میں سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانا پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے۔