عمران یونس: ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں تعلیم کی خواہاں طالبات کیلئے خوشخبری,یونیورسٹی نےمزید 5 نئے ڈگری پروگرامز متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے ڈگری پروگرامز متعارف کروائے جائیں گے۔ڈگری پروگرامز کی منظوری اکیڈمک کونسل سے لی جائے گی۔
وائس چانسلر ڈاکٹر زیب النساء کا کہنا ہے کہ خواتین کو بہتر مستقبل کی فراہمی ہی مشن ہے،خواہش ہے لڑکیوں کو اعلی ٰتعلیم کیلئے ملک سے باہر نہ جانا پڑے،لڑکیوں کو با اختیار بنانے کیلئے ہوم اکنامکس ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،بیشتر طالبات بہتر تعلیم کیلئے باہر نہیں جا سکتیں،لڑکیوں کو مقامی جگہ پر ہی ہر ڈگری پروگرام فراہم کرنے کی کوشش ہے۔