ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

90 پرائیویٹ سکولوں کے جعلی بلڈنگ فٹنس سرٹفیکٹ پکڑے گئے

 90 پرائیویٹ سکولوں کے جعلی بلڈنگ فٹنس سرٹفیکٹ پکڑے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض: رجسٹریشن میں تجدید کے لئےجعلی بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ جمع کروانے کا انکشاف، ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ نے 90 پرائیویٹ سکولوں کے جعلی بلڈنگ فٹنس سرٹفیکٹ پکڑ لیے۔

تفصیلات کےمطابق ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی سی ای او ایجوکیشن کو تمام برانچز کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی درخواست دی گئی، سی ای او ایجوکیشن نذیر حسین نے 1ہفتہ گزرنے کے باوجود تاحال متعلقہ سکولوں کیخلاف کوئی کارروائی نہ کی۔ 

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا تھا کہ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سیاسی سفارش پر معاملہ پر چپ سادھ لی، جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ جمع کروانے والی برانچز کی رجسٹریشن منسوخ کی یجائے۔

سکولوں سے انکوائری کے بعد رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ کیا جائے گا۔