ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احسن عباسی: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ سے آج روانہ ہونے والی چار اہم پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

منسوخ ہونے والی پروازیں تھائی ایئر ویز کی پرواز ٹی جی 342 (کراچی سے بانکوک)، پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 (کراچی سے لاہور)، ریاض ایئر پلن کی پرواز ایف تھری 662 (کراچی سے ریاض) اور  السعودیہ ایئرلائن کی پرواز ایس وی 701 (کراچی سے جدہ) شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پروازوں کی منسوخی کی بنیادی وجوہات تکنیکی مسائل اور آپریشنل چیلنجز ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ مسافروں کو متبادل پروازوں یا ری فنڈ کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

مسافروں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ روانگی سے قبل متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کر کے اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال معلوم کر لیں۔