ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ڈی اے کا اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، 75 سے زائد غیر قانونی کمرے مسمار

سی ڈی اے کا اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، 75 سے زائد غیر قانونی کمرے مسمار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف : سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کے سیکٹر I-12 میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا، جس میں بھاری مشینری کی مدد سے 75 سے زائد غیر قانونی کمرے مسمار کردئیے گئے.

 آپریشن میں ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسران  سمیت دیگر نے حصہ لیا۔ سیکٹر I-12 میں آپریشن کرکے غیر قانونی قابضین سے اراضی واگزار کروالی گئی. آپریشن میں 125 کنال اراضی واگزار کروا لی گئی۔ واگزار کروائی گئی اراضی سیکٹر ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کر دی گئی۔

 سی ڈی اے کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز چئیر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی تھی سیکٹرز کی زمین غیر قانونی قا بضین سے واگزار کروا کر ترقیاتی کام مکمل کئے جا ئیں۔