ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی کا ممکنہ طور پر حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ، یوسف رضا گیلانی کا اہم بیان

پیپلز پارٹی کا ممکنہ طور پر حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ، یوسف رضا گیلانی کا اہم بیان
کیپشن: Yusuf Raza Gilani, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زوہیب بخاری :  پیپلز پارٹی کا ممکنہ طور پر حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ، قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ حکومت میں شمولیت کیلئےن لیگ سے بات چل رہی ہے۔ 

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے حکومت میں شمولیت بارے بیان دیتے ہوئے کہا کہ  مسلم لیگ ن کے ساتھ حکومت میں شمولیت پر بات چیت جاری ہے۔ ہم نے حکومت میں شمولیت سے انکار نہیں کیا۔ ن لیگ سے حکومت میں شامل ہونے کے حوالے سے کمیٹی بنادی ہے، کمیٹی حکومت سے تفصیلی بات چیت کرے گی۔ مرکز اور پنجاب میں اسپیس دیکھ کر شمولیت کا فیصلہ ہوگا ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ  کوئی بھی بل یا قانون اکثریت سے منظور ہوگا ۔ کوئی بھی قانون یا بل ہمارے بغیر پاس نہیں ہوسکتا ۔