شہدائے پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ریلیاں 

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شہدائے پاکستان سے اظہار یکجہتی اور 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کیلئے ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں۔

شہدائے پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ۹ مئی کے پُرتشدد واقعات کی مُذمّت کے لئے لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور بہاولپور سمیت دیگر شہروں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔ لوگوں کی کثیر تعداد  نے ان ریلیوں میں حصہ لیا۔

  شرکاء نے پاک فوج کے ساتھ اپنی بھرپور سپورٹ کا اعادہ کیا، ۹ مئی کے واقِعات کی بھرپور مذمت کی  اور شہداء کی بے حرمتی کرنے والے مجرمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔