ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے مزید دو رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے ایم این اے راجہ خرم نواز نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ فردوس عاشق اعوان بھی آج پارٹی کو خیر باد کہہ دیں گی۔پارٹی سے علیحدگی کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 9 مئی کے بعد پارٹی میں رہنے کا جواز پیدا نہیں ہوا، ہمیشہ پاک فوج اور پاکستان کی بات کی ہے، پارٹی ہمیں اس چیز سے دو رلیجانے کی کوشش کررہی ہے۔