نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت کا شکریہ: عمران خان

نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت کا شکریہ: عمران خان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے پرحکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ میری بیرون ملک کوئی جائیداد اور کاروبار نہیں۔ ملک سے باہر میرا کوئی بیرون ملک بینک اکاؤنٹ تک نہیں ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ان وجوہات کی وجہ سے میرا باہر جانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ ای سی ایل میں نام ڈالنے پرحکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اگر کبھی چھٹیوں پر بھی جانا ہوا تو پاکستان کے شمالی علاقوں میں جاؤں گا جو دنیا میں میری سب سے پسندیدہ جگہ ہے۔

Ansa Awais

Content Writer