پی آئی اے قومی کھلاڑیوں سے بھی ہاتھ کر گئی

پی آئی اے قومی کھلاڑیوں سے بھی ہاتھ کر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 محمود ریاض: باکمال لوگ لاجواب سروس سرفراز احمد اور قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عرفان سمیت 90سے زائد کھلاڑیوں کو دو ماہ سے تنخواہ نہیں ملی۔

 تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے قومی کھلاڑیوں کے ساتھ بھی کھلواڑکر دیا۔ حاضری کے نام پر پچھلے دو ماہ سے تنخواہیں روک لیں۔ قومی کر کٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی اس فہرست میں شامل ہیں جن کی تنخواہ روک لی گئی ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عرفان سمیت 90 سے زائد کھلاڑی جن کا تعلق کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، اسکواش سمیت دیگر کھیلوں سے ہے .

'یہ بھی پڑھیں:کراٹے مارشل آرٹس کھیل ملک میں خاموشی سے مقبولیت پانے لگا

 پچھلے دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں پی آئی اے انتظامیہ کا موقف ہے کہ اسپورٹس ڈویژن سے وابستہ لوگ نوکری پر نہیں آتے اور حاضری بھی نہیں لگاتے جس کے باعث ان کی تنخواہیں روکی گئیں ہیں۔دوسری طرف کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کھلاڑی ہمہشہ حاضری سے مثتثنی رہے ہیں۔ انتظامیہ پہلے حاضری کے بارے میں بتاتی تو یقینا اس پر عمل کرتے مگر بغیر اطلاع دیئے تنخواہوں کا روک لینا نا انصافی ہے۔ تاہم انتظامیہ کا موقف ہے کہ جلد معاملے کو حل کرلیا جائے گا۔

یہ خبر ٖ ٖرور پڑھیں:پی سی بی نے شہر میں کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے فیس طلب کرلی

دوسری جانب قومی ایئرلائنز کے ترجمان نے شعبہ سپورٹس کے افسران اور ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے کی خبر کی تردید کردی، ترجمان پی آئی اے اطہر حسن اعوان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے  کہ اسپورٹس ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ چند شر پسند عناصر قومی ایئر لائن کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں جو ایک گھٹیا حرکت ہے۔  انہوں نے کہا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

Shazia Bashir

Content Writer