کراٹے مارشل آرٹس کھیل ملک میں خاموشی سے مقبولیت پانے لگا

 کراٹے مارشل آرٹس کھیل ملک میں خاموشی سے مقبولیت پانے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان قریشی:چینی کنگ فو کھیل کی طرز پر کراٹے مارشل آرٹس ملک میں خاموشی سے مقبولیت پانے لگا ہے، حال ہی میں جاپان سے تربیت حاصل کرنےوالےکوچ عقیل الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ کھیل ملکی حالات کے پیش نظر بچوں میں حفاظت خود اختیاری کی بہترین تربیت ہے۔

یوں توملک میں کرکٹ کےمقابلہ میں قومی کھیل ہاکی بھی نوجوانوں میں مقبولیت پانے میں ناکام رہا، تاہم ملک میں حالیہ بچوں کےساتھ زیادتی کےافسوس ناک واقعات کےبعدمکس مارشل آرٹس، کراٹے جیسے کھیل نوجوانوں میں کھیلوں کی سرگرمی کے ساتھ  ساتھ سیلف ڈیفنس یا خود مختاری کے ساتھ دفاع کا ذریعہ سمجھے جانے لگا ہے۔حال ہی میں جاپان میں کراٹے ٹریننگ کورس کا حصہ بننےوالے کوچ عقیل الرحمان کہنا تھا کہ کہ حکومتی عدم دلچسپی کےباعث ہمارا ملک اس کھیل میں بہت پیچھےہے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:کیا آپ جانتے ہیں ہاکی سٹیڈیم میں آسٹروٹرف کو کیسے بچھایا جاتا ہے

سیلف ڈیفنس کے پیش نظر کراٹےاورمکس مارشل آرٹس کو حکومتی سرپرستی حاصل ہو جائے توعقیل الرحمان جیسے بہت سے ہونہار ٹرینر اخراجات کی فکر کی بجائے مزید بہترانداز میں کھیل کی ترقی کا سوچ سکتے ہیں۔